اشرف غنی کے کابل سے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی

کابل (ویب ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی کی ملک چھوڑ کر جانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر اشرف غنی کے افغانستان سے “فرار” کی مختصر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کابل ایئر پورٹ سے افغان ایئر لائن کام ایئر کی فلائٹ میں سوار ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر حکومتی اہلکاروں نے انہیں الوداع کہا۔ اشرف غنی نے جہاز کی آخری سیڑھی پر کھڑے ہو کر الوداعی ہاتھ ہلایا۔خیال رہے کہ اتوار کے روز صبح کے وقت ہی تالبان نے دارالحکومت کابل میں چاروں طرف سے داخل ہونا شروع کردیا تھا تاہم اس اہم موقع پر تالبان کی جانب سے اپنے لوگوں کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ تالبان نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ بزورِ طاقت کابل پر قبضہ نہیں کریں گے جس کے بعد تالبان کا ایک وفد صدارتی محل میں مذاکرات کیلئے داخل ہوا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.