طیب اردگان کا وزیراعظم عمران خان کو فون ۔۔۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے فون کیا، دونوں رہنماؤں نے افغان صورت حال پر بات کی۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ افغانستان سے بین الاقوامی سفارتی عملے کے انخلا میں تعاون کر رہے ہیں۔ترک صدر سے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد بھی مشاورت ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.