زندگی میں انقلاب:

کراچی (ویب ڈیسک)رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے حجاب کرنا شروع کردیا۔اپوزیشن اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سے تعلق رکھنے والی نصرت سحر عباسی نے شرعی پردہ شروع کردیا جس پر سوشل میڈیا پر کافی تبصرے ہوئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معروف صحافی انصار عباسی نے انکی ایک ویڈیو شئیر کی ہے

جس میں نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ ‘ شرعی پردہ کرنے پر لوگوں نے ان پر اعتراضات اٹھائے جبکہ بہت سے لوگوں نے جس میں ان کے رشتے دار بھی شامل تھے، اس خبر کو ہی غلط قرار دیا۔ اللہ جس کے دل میں جب ایمان ڈالے، وہ اسی وقت اسے قبول کرلیتا ہے۔ دنیا بھر سے مختلف خبریں آتی رہتی ہیں کہ فلاں ملک میں فلاں غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا، تو اس نے 50، 60 سال اپنی زندگی اپنے پرانے مذہب پر گزاری، جب اللہ نے اسے ہدایت دی تو اس نے اسلام قبول کرلیا۔ شاید مجھے بھی پہلے پردے کی توفیق نہیں ملی لیکن اب مل گئی ہے، جسے میں نے قبول کرلیا’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.