ارطغرل غازی کی اداکارہ بالا خاتون کی اصل عمر کتنی ہے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلس عثمان‘ کے مرکزی کردار ’عثمان‘ کی اہلیہ بالا خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اوزگے توررنے گذشتہ روز اپنی 23 ویں سالگرہ منائی ہے۔تُرک اداکارہ اوزگے توررکو ان کے ساتھی اداکاروں نے

ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔’کورلس عثمان‘ میں ارطغرل غازی کے سب سے بڑے بیٹے گوندوز بے کا کردار ادا کرنے والے اداکار ایمرےبسالک نے اوزگے توررکو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیےخصوصی انسٹا اسٹوری شیئر کی۔’کورلس عثمان‘ میں مرکزی کردارعثمان بے کی دوسری بیوی ملہان خاتون کا کردا ر اداکرنے والی اداکارہ یلدزچاغر اتیکسوئے نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر اوزگے تورر کے ساتھ اپنی ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ترک اداکار ہ اوزگے تورر نے ترک سیریز ‘ کورولس عثمان ‘ میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی ہے۔خیال رہے کہ تاریخی تُرک سیریز، جو کہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے، اس وقت اردو زبان میں ڈب کرکے جیو ٹی وی پر نشر کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.