ڈالر اور سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان

کراچی ( ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے پر ڈالر ، یورو اور پاؤنڈ کی قیمت میں اضافہ ،انٹر بینک میں ڈالر 10پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20پیسے مہنگا ہو گیا ،پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے164.00 روپے سے بڑھ کر 164.10 روپے اور قیمت فروخت 164.10 روپے

سے بڑھ کر 164.20 روپے ہو گئی ، اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 163.80روپے سے بڑھ کر 164.00روپے اور قیمت فروخت 164.20 روپے سے بڑھ کر 164.40 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب سونے کی قیمت میں 500روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 33ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1752 ڈالر سے بڑھ کر 1785ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 500 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 9ہزار 600 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 428 روپے کے اضافے سے 93ہزار 964 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1400 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.