حلیمہ سلطان کا حیران کن موقف

لاہور (ویب ڈیسک) عظیم سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہورِ زمانہ ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سطان کا کردار ادا کرنے والی مشہور ترک اداکارہ اسرا بلگیچ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر افغان خواتین کے مستقبل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اسرا بلگیچ نےاپنی انسٹا اسٹوری پر افغان خواتین کے بارے میں

ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس کے مطابق اب مقامی افغان خواتین کے گھر سے باہر نکلنے کے لیے ایک محرم مرد کے ساتھ کو اور برقعہ پہننےکو لازمی قرار دے دیا ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ترک زبان میں لکھا کہ’پچھلے سال ، 20 ستمبر کو ، افغانستان میں اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ اب بچے کے شناختی کارڈ پر ماں کا نام بھی درج کیاجائے گا۔‘انہوں نےلکھا کہ ’ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا۔ آج خواتین نے افغانستان میں اپنی آزادی کھو دی۔‘اسرا نے مزید لکھا کہ ’ہمیں پوری دنیا میں خواتین کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھنی چاہیے۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.