وزیراعلیٰ پنجاب نے زبردست سروس کا افتتاح کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں ریسکیوائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب اس خطے کا پہلا صوبہ ہے جہاں ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس شروع کی جا رہی ہے- ریسکیوائیر ایمبولینس سروس کے لئے رواں مالی سال میں بجٹ مختص کر دیا گیا ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے

کہاکہ ریسکیورز کے لئے پنجاب پولیس کی طرز پر رسک الاؤنس کی منظوری پر ہمدردانہ غور کیاجائے گا اورریسکیورز کے 2017 ء سے منجمندالاؤنس کی بحالی پر کام کیا جائے گا-انہوں نے کہاکہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ 1122 صوبے کا قابل قدر او رباعث فخر ادارہ ہے اور یہ ادارہ پنجاب میں 96لاکھ سے زائد حادثات یا ایمرجنسی صورتحال میں متاثرین کو ریسکیو کی خدمات پیش کرچکاہے- یہ ایک ریکارڈ بھی ہے اور انسانی خدمت کا ایک اعزاز بھی-وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں نہ صرف پنجاب بلکہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جمو ں وکشمیر، سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے20ہزار سے زائد نوجوان پروفیشنل ریسکیورزٹریننگ حاصل کرچکے ہیں -ہمارے اس ادارے کو اقوام متحدہ سے جنوبی ایشیاء کی پہلی مستندسرچ اینڈ ریسکیور ٹیم ہونے کا ا عزاز بھی حاصل ہے-کورونا کی پہلی لہر سے اب تک ریسکیورز نے فرنٹ لائن سولجرز کا کردار ادا کرتے ہوئے خدمات سرانجام دیں اوراپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہزاروں مریضوں کو ہسپتال او رقرنطینہ سنٹرمنتقل کیا- انہوں نے کہاکہ ماضی میں 10برس تک اس ادارے کے بورڈ کا اجلاس نہیں ہوا،ہماری حکومت نے اس ادارے کے بورڈ کے باقاعدہ اجلاس ہوئے اورریسکیورز کی بہتری کے لئے اقدامات کئے -ایمرجنسی سروسز کو مزید منظم کرنے کے لئے قوانین میں ترامیم کر کے ریسکیورز کے لئے سروس سٹرکچر مرتب کیا گیاہے اوراب ریسکیورز ترقی کے مواقع حاصل کرسکیں گے-انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 86تحصیلوں تک ریسکیو سروسزکا دائرہ کار بڑھایا- ریسکیورز کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی ایمبولینس گاڑیاں فراہم کیں اور موٹربائیکس ایمبولینس سروس کا دائرہ کار27اضلاع تک بڑھادیا گیاہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published.