آزاد کشمیر میں تحریک انصاف تین دھڑوں میں تقسیم ،

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں کابینہ سازی کا عمل تاخیر کا شکار ہو گیا ہے، آزاد کشمیر میں وزیر اعظم کے حلف اٹھانے کے 18دن بعد بھی کابینہ کی تشکیل کا عمل کھٹائی میں پڑا ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف اب آزاد کشمیر میں تین دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے

جس کیوجہ سے کابینہ کی تشکیل میں تاخیر ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی اپنا ایک گروپ بنانے کی کوشش میں ہیں ، وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ فوڈ اور ان لینڈ ریونیوکی وزارتیں اپنے پاس رکھیں۔جبکہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پارٹی قیادت انکی یہ تجویز منظور نہیں کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں بھی ایک شخصیت نے اسی خواہش کا اظہار کیا تھا، جسے وزیر اعظم عمران خان نے منظور نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.