’’مریم نواز پہلے سے جانتی تھیں کہ ڈی جی ISIتبدیل ہونے والے ہیں اس لیے۔۔۔۔ ‘‘ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے ڈی جی آئی ایس آئی اور مریم نواز کے حوالے سے بڑی خبر دے دی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز کے پاس ڈی جی آئی ایس آئی کے تبادلے کی

معلومات پہلے سے تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جو الزامات عائد کئے، انہیں 2 ہزار فیصد یقین تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تبادلہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے تین دن قبل ایک ن لیگی رہنما نے بھی یہی کہا ، جس پر میں نے ان سے کہا کہ میں نے بھی سُنا ہے لیکن یہ تو معمول کے تبادلے ہیں جو اکتوبر میں ہوتے ہیں اور ممکنہ طور پر دس اکتوبر تک ہو جائیں گے جس پر ن لیگی رہنما نے مجھے کہا کہ دس اکتوبر کو نہیں ، یہ تبادلے چھ اکتوبر کو ہوں گے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں نے اسلام آباد میں کچھ صاحب علم لوگوں سے دریافت کیا تو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے تبادلے سے متعلق ان کے پاس مصدقہ اطلاع نہیں تھی لیکن مسلم لیگ ن کے رہنما پورے وثوق سے کہہ رہے تھے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میری رائے ہے کہ آپ نے دیکھا ہو گا کہ نہ صرف پاکستان کا سوشل میڈیا اس معاملے پر پُر اعتماد تھا بلکہ بھارت میں بھی اس معاملے کو ڈسکس کیا جا رہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.