’’ پی ٹی آئی چھوڑ چکا ہوں۔۔‘‘ پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتائی تو کیا ہوگا؟ عامر لیاقت حسین کا تہلکہ خیز انکشاف

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماڈاکٹرعامر لیاقت نے کہاہے کہ جن وزیروں اور مشیروں کے نام پنڈورا پیپر میں آئے ہیں وہ تاحال پاکستان چلارہے ہیں، انہیں کیوں نہیں ہٹایا جا رہا،اگر نام آنا کافی نہیں ہے تو پھر نوازشریف کے ساتھ جو ہوا وہ کیوں ہوا، تحریک انصاف کو ان

لوگوں نے ووٹ دیا ہے جو بدعنوانی کے خلاف ہیں،وہ قلم کے آدمی تھے اگر انہوں نے استعفے کی وجہ بتادی تو پورا پاکستان دہل جائے گا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعامرلیاقت نے کہاکہ تحریک انصاف کراچی میں عمران اسماعیل، علی زیدی اور فیصل واوڈا کے الگ الگ گروپ ہیں۔جنہوں نے کراچی کو تباہ کرنا تھا انہوں نے تباہ کردیا، اللہ پاکستان کی حفاظت کرے ورنہ جو کچھ ہورہا ہے بہت برا ہورہا ہے۔انہوں نے تو الیکشن جیت کر پیسے نہیں کمائے لیکن باقی لوگوں نے بہت کچھ کمایا ہے۔انہوں نے کہاکہ انہیں دیوار سے لگایا اور نظرانداز کیا جارہا ہے، انہیں نیشنل بینک نے ایک سال سے کسی کے کہنے پر قرضہ تک نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ 22 اگست کے بعد جو شخص کراچی چلارہا تھا اور جس نے فاروق ستار کو شکست دی کیا وہ اس قابل بھی نہیں کہ وزیراعظم کا ترجمان بن سکے۔عامر لیاقت نے کہاکہ استعفی کی وجہ بہت خطرناک ہے لیکن انہوں نے کسی سے وعدہ کیا ہے اس لیے وہ نہیں بتاسکتے، انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے پاس ملاقات کرنے کا وقت نہیں ہے لیکن ان سے ادب و احترام کا رشتہ ہمیشہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کے وقت کہا تھا کہ یہ میری آخری جماعت ہے اور وہی بات آج بھی کہتاہوں، اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ عامر لیاقت تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی یا ایم کیو ایم میں شامل ہورہا ہے تو وہ اپنی آنکھوں کا علاج کروائے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ وہ تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں لیکن کہیں اور نہیں جارہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.