
بریکنگ نیوز: اگر پی ڈی ایم والے راولپنڈی میں جلسہ جلوس لے کر آئے تو انکی بھر پور خاطر مدارت کریں گے ۔۔۔۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح اعلان
لاہور (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ، میجر جنرل بابر افتخار نے پی ڈی ایم والوں سے کہا ہے کہ راولپنڈی میں احتجاج جلسے و جلوس کی کوئی ضرورت محسوس نہیں کی جارہی ہے اس لیے پی ڈی ایم کو چاہیے ایسا کوئی بھی ارادہ ترک کر دیں ۔
آج جی ایچ کیو میں ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال پر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ میرا نہیں خیال پی ڈی ایم کے راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ ہے اسکے باوجود اگر وہ آنا چاہتے ہیں تو ہم انشاء اللہ انہیں چائے پانی پلائیں گے ، ان کی اچھی دیکھ بھال کریں گے ، اس سے زیادہ کیا کہہ سکتا ہوں۔ ان کے اس جواب پر صحافی بھی قہقہے لگائے بغیر نہ رہ سکے۔

Leave a Reply