
25 لاکھ ڈالر لے لو اور ہماری جان چھوڑو، نواز شریف کا بھتیجا ہمارے دفتر آیا اور ۔۔۔۔
کراچی(ویب ڈیسک) تازہ ترین خبروں کے مطابق برطانوی فرم براڈ شیٹ کے سی ای او کاوی موساوی نے انکشاف کیا ہے کہ انجم ڈار نامی شخص جو خود کو نواز شریف کا بھتیجا کہتا تھااور اس کے پاس اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کی تصاویر بھی موجودتھیں،اس نے براڈشیٹ کیس کی تحقیقات
رکوانے کیلئے 25ملین ڈالر کی آفر کی۔تاہم براڈ شیٹ کے سی ای او کے انکشاف پرایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 13سال یہ کیس چلا ہے لندن ہائی کورٹ میں ،اگر کسی نے ان کو رشوت کی آفر کی تھی تو یہ عدالت میں اسکا ذکر کردیتے کہ مجھے خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے،پرویز مشرف کے دور سے انہی فلیٹس کا ذکر کیا جارہا ہے ،عمران خان نے بھی شہباز شریف پر 10ارب روپے رشوت کا الزام لگایا تھا جس پر شہباز شریف نے انکے خلاف کیس کیا ہوا ہے لیکن وہ آج تک پیش نہیں ہوئے ،براڈشیٹ کے سی او سی کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ وہ عمران خان کی تعریف کررہا ہے۔رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف کو چاہئے کہ براڈ شیٹ کے سی ای او پر ہتک عزت کا دعویٰ کریں۔رہنماپی پی پی نبیل گبول کا کہنا تھا کہ لندن میں جس سے جھوٹ بلوانا ہو اس کو 100پاؤنڈ دے کر بلوایا جاسکتا ہے ۔
Leave a Reply