میاں صاحب : صرف ایک صورت میں عمران خان آپ کا پیچھا چھوڑ دے گا ۔۔۔نامور (ن) لیگی رہنما کا نواز شریف کو اہم مشورہ

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ لوٹ کا مال حکومت پاکستان کو واپس کریں اور سیاست چھوڑ دیں اس صورت میں انکی جان چھوٹ سکتی ہے اسکے علاوہ کوئی صورت نہیں ۔ اپنے آبائی شہر میں میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے ناراض (ن) لیگی رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی لندن میں اربوں روپے کی پراپرٹی کا مجھے بھی علم ہے ۔ نواز شریف کے لیے اب ایک ہی راستہ ہے کہ مستقل طور پر لندن میں رہیں اور (ن) لیگ سے دیگر سینئر رہنماؤں کو آگے آنے کا موقع دیں ۔ جلیل شرقپوری نے سوال اٹھایا کہ آکر رانا تنویر (ن) لیگ کا صدر کیوں نہیں بن سکتا ۔ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو یہ مشورہ بھی دیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو امریکہ بلوا کر انکی خدمات حاصل کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.