
کورونا وائرس کے حوالے سے بل گیٹس کی تازہ ترین پیشگوئی
لندن (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 4 سے 6 ماہ کے دوران دنیا کورونا وائرس سے پھر متاثر ہونے والی ہے ۔ مائیکروسافٹ کے بانی اور نامور انترنیشنل شخصیت بل گیٹس نے اپنے ایک تازہ ترین انٹرویو میں یہ وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ
مہینے بدترین ثابت ہو سکتے ہیں ۔۔۔ یہ پیشگوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا ویکسین تیار ہو چکی ہے اور اس کا استعمال بھی شروع ہو چکا ہے ۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اگر ہم ایس او پیز اور دیگر قوعد پر عمل کریں تو اموات کی روک تھام کی جاسکتی ہے ۔ لیکن حیران کن طور پر انہوں نے کہا کہ ’موسم بہار میں امریکا میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں ڈرامائی کمی آسکتی ہے اور ممکن ہے کہ حالات معمول پر آنا شروع ہوجائیں’۔انہوں نے خبردار کیا کہ موسم سرما کے مہینے بدترین ثابت ہوسکتے ہیں اور اس کے بعد حالات میں تبدیلی آسکتی ہے اور 2021 کے اختتام تک ہی حالات ماضی کی طرح معمول پر آسکیں گے۔بل گیٹس نے وارننگ جاری کی کہ انکے خیال میں یہ وائرس دنیا میں موجود رہے گا اور ہمیں فیس ماسک کا استعمال کرنا ہوگا۔‘
Leave a Reply