ندیم افضل چن کے استعفے کی افواہوں کا ڈراپ سین

لاہور (ویب ڈیسک) ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن کی روشنی میں ندیم افضل چن کے استعفے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن کے استعفے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں جھوٹی نکلیں ۔ کچھ دیر قبل ندیم افضل چن کا ایسا ٹویٹ سامنے آیا ہے جس میں

انہوں نے لکھا ہے کہ انکا صرف یہ ایک اکاونٹ اصلی ہے باقی انکے نام پر بنے سارے اکاؤنٹ جعلی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ ندیم افضل چن نے پارٹی سے اختلافات کے باعث اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا تھا اور اسکے بعد ان اکاؤنٹس سے عمران حکومت پر تنقید شروع ہو گئی تھی ۔ ان کی سب سے زیادہ وائرل ٹویٹ میں انہوں نے ہزارہ واقعہ کا ذکر کیا اور کہا کہ ہزارہ والو، میں شرمندہ ہوں ۔ لیکن اب ندیم افضل چن نے آخری ٹویٹ میں لکھا کہ ہ ’’میرا یہ ٹویٹر اکائونٹ ہے ٗ باقی سب جعلی ہیں‘‘۔ ذرائع کے مطابق اگر واقعی ایسا ہے اور یہ ٹویٹ سچا ہے تو پھر ندیم افضل چن کے استعفے کی خبریں بھی جھوٹی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.