بریکنگ نیوز: ندیم افضل چن کا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان نے منظور کر لیا یا نہیں ؟ تازہ ترین خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) تازہ ترین خبروں کے مطابق ندیم افضل چن کا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو مل گیا ہے تاہم وزیراعظم نے استعفیٰ پڑھ کر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔وفاقی وزراء نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ ندیم افضل چن کا استعفی منظور نہ کیا جائے۔دوسری جانب ندیم افضل چن نے کسی صورت بھی

استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن نے گاڑی اور دفتر سمیت دیگر سرکاری مراعات واپس کردی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ندیم افضل چن کا قریبی ساتھیوں سے بات چیت میں کہنا تھا کہ پارٹی میں رہوں گا لیکن عہدہ نہیں لوں گا۔

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published.