ایسا تھا عمران خان : 1977 کا وہ میچ جس میں عمران خان نے مسلسل ساڑھے چار گھنٹے باؤلنگ کی

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے کرکٹ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دی جب اُنہوں نے نان اسٹاپ ساڑھے 4 گھنٹے تک بولنگ کی تھی۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرکٹ

کے دنوں کی اپنی نایاب تصویر شیئر کی ہے۔عمران خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر 43 سال پُرانی یعنی سال 1977ء کی بتائی جارہی ہے۔مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لگا تار ساڑھے چار گھنٹے تک بولنگ کرنے کی وجہ سے عمران خان کی شرٹ خراب ہوئی ہے۔عمران خان نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب میں نے ساڑھے 4 گھنٹے نون اسٹاپ بولنگ کی تھی۔‘وزیراعظم کی اس تصویر کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صرف 22 منٹ کے اندر عمران خان کی پوسٹ پر 15 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔خیال رہے کہ عمران خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور نوجوانوں کو زندگی کے حوالے سے مشورے دیتے بھی دکھائی دیتے ہیں اور ماضی کو یاد کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.