عمران خان کی پالیسیاں زبردست : جلد پی ٹی آئی حکومت عوام کو کیا خوشخبری سنانے والی ہے ؟ چوہدری پرویز الٰہی نے بڑی خبر دے دی

لاہور (ویب ڈیسک) (ق) لیگ کے سینئر رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، عوام سمیت سب کو مل کر چلنا ہو گا، حالات کی بہتری کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی،سابق ایم این اے میاں منیر

کی رہائش گاہ پر پہنچے، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے میاں منیر کے بھائی میاں نواز کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے میاں منیر اور تمام اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی۔ اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں تمام سیاسی پارٹیوں کا حصہ لینا خوش آئند ہے، موسم ٹھنڈا ہونے کے باوجود اپوزیشن سیاسی موسم گرم کرنا چاہتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں جمہوری عمل مکمل ہو گیا ہے اب سب نے مل کر پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں بہت جلد حکومت عوام کے لئے بڑی ریلیف کو اعلان کر یگی عوام کو بھی عمران خا ن کا ساتھ دینا چاہیے تھوڑا سا صبر کریں انشااللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.