
عمران خان استعفیٰ دو یا رسوا ہونے کے لیے تیار ہو جاؤ۔۔۔۔شازیہ مری کا ایسا بیان جسکا جواب دینا ٹائیگر اپنا فرض سمجھیں گے
کراچی (ویب ڈیسک) پی پی پی (پارلیمنٹیرین) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان جانتے ہیں استعفیٰ اور ذلت چار قدم پر ہے، عمران خان خود فیصلہ کریں ذلت یا پھر استعفیٰ دینا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ
عمران خان تنگ گلی میں ہیں، آگے کنواں پیچھے کھائی ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ ڈھائی برس کا ہر معاشی ڈاکہ عمران خان کی ذات سے منسوب ہے، جلد شوگروالے گروہ بھی رنگ بدلیں گے اور 40 چوروں کے نام کھل کر سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ بکرے کی ماں اور سلائی مشین دونوں کا احتساب ہوگا، میٹرو پشاور پر چوری کرنے والے اے ٹی ایم پر نیب کب لب کشائی کرے گا۔شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی دور کی چوری اور نیب کی خاموشی معنی خیز ہے، مالم جبہ اسکینڈل ہو یا ہیلی کاپٹر کیس نیب کے کان پر جوں نہیں رینگی۔اُن کا مزید کہناہے کہ وقت آگیا عمران اور ان کے حواریوں کا احتساب عوام خود کریں۔
Leave a Reply