
(ق) لیگ نے اپنے کس اہم ترین رہنما کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا ؟ تازہ ترین خبر
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کامل علی آغا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا۔کامل علی آغاپر پارٹی کے صوبائی صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ کامل علی آغا
سینئر پارلیمنٹرین ہیں، وہ پہلے بھی سینیٹ کا تجربہ رکھتے ہیں، اُن کی سیا سی بصیرت قابل ستائش ہے۔شجاعت حسین نے مزید کہا کہ کامل علی آغا پارٹی کی نمائندگی بڑے احسن انداز میں کرتے ہیں۔
Leave a Reply