
بریکنگ نیوز: سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی ۔۔۔ امریکہ کے نئے نامزد وزیر خارجہ نے دنیا کو تہلکہ خیز خبر دے دی
کراچی (ویب ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے نامزد وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہاہے کہ نئی انتظامیہ حوثی باغیوں کو بدامن قرار دینے اور یمن میں جاری لڑائی کے معاملے پر سعودی عرب کی حمایت پر نظر ثانی کرے گی انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کا
ٹرمپ کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے اور اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ یروشلم ہی میں برقرار رہے گااپنی نامزدگی کی توثیق کے موقع پر سماعت کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے حوثیوں پر عائد پابندیوں پر نظر ثانی کریں گے کیوں کہ اس کے نتیجے میں حوثی باغیوں کو مذاکرات کی میز پرلانا مشکل ہوگا اور اس سے انسانی بحران جنم لینے کا بھی خدشہ ہے ۔
Leave a Reply