بریکنگ نیوز: کپتان بازی لے گیا ۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے مخالفین کو فارن فنڈنگ کیس کی سماعت لائیو کرانے کا چیلنج دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نےجنوبی وزیر ستان میں انٹر نیٹ کی تھری جی اور فور جی سہولت آج سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیلنج کرتا ہوں کہ سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی‘ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت ہونی چاہیے

اور اسے ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے‘پارٹی سربراہوں کو بھی بٹھا کر کیس سننا چاہیے ‘پتہ لگ جائے گا کس نے کہاں سے فنڈلیا‘ کئی ممالک اپوزیشن جماعتوں کی فنڈنگ کرتے رہے ہیں لیکن تعلقات کی وجہ سے ان ممالک کے نام نہیں لے سکتا ‘ آج چوروں کا سارا ٹولہ سڑکوں پر ہے‘ ان کی شکلیں دیکھ کریقین آجاتاہے کہ پاکستان میں انقلاب آنا شروع ہو گیا ہے‘پرویزمشرف جیساطاقتور شخص بھی ان چوروں کا دباؤبرداشت نہ کرسکا اور دوبار این آر اودیکر ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ‘مولانا فضل الرحمان مدارس کے بچوں کو استعمال کرکے حکومتوں کو وارن کرتے ہیں‘ ان کی اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئی‘ہم مشکل سے نکل رہے ہیں‘ چوروں کی سربراہی میں ملک ترقی نہیں کرسکتا‘ پاکستان میں بھی انقلاب کی جدوجہد شروع ہے‘ قانون کی بالادستی کی لڑائی میں حق اور انصاف کی جیت ہو گی‘مشکل حالات میں ثابت قدم رہنا ہو گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.