
نئے امریکی صدر جوبائیڈن کے دل میں پاکستان کے لیے کیا ہے ؟ بڑی خوشخبری سنا دی گئی
کراچی (ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ خارجہ امور کمیٹی مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بائیڈن پاکستان کے بارے میں بہت اچھے جذبات رکھتے ہیں، بائیڈن کی افغان پالیسی ٹرمپ سے تھوڑی مختلف ہوگی، بائیڈن اور کملا ہیرس کا کشمیر پر کھل کر بیان دینا خوش آئند بات ہے، پاکستان کے پاس ہندوستان اور کشمیر میں انسانی حقوق
کا معاملہ اٹھانے کا یہ نادر موقع ہے۔وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر شیری رحمٰن بھی شریک تھیں۔فوادچوہدری نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بنے تو پاک امریکا تعلقات میں مکمل بریک ڈاؤن تھا، عمران خان نے اقتدار میں آکر امریکا سے تعلقات بحال کیے،ایران، پاکستان اور سعودی عرب کے معاملہ میں اچھی باتیں ہونی والی ہیں، امید ہے بائیڈن انتظامیہ انسانی حقوق پر ہندوستان سے حساسیت کا اظہار کرے گی،
Leave a Reply