
حکومت کو پھر اپوزیشن کی ضرورت پڑ گئی ، مذاکرات کی دعوت
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) حکومت کو ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کی ضرورت پڑ گئی ۔ نیب قوانین میں ترامیم کے معاملے پر حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کر لیا ہے جواب میں اپوزیشن نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے بات چیت اور صلاح مشورہ کے بعد کوئی فیصلہ کرنے کا کہا ہے ۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ اجلاس سے قبل حکومت کی جانب سے اپوزیشن سے رابطے کی تازہ پیش رفت سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش قرار دی جارہی ہےذرائع کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران حکومت کے دو وزیروں نے اپوزیشن کے سینئر رہنمائوں سے پارلیمنٹ میں رابطے کئے اور اپوزیشن کو 2019 کے نیب آرڈیننس کا مسودہ بھی پیش کیا ۔ تحریک انصاف کی حکومت نے اپوزیشن کو پیشکش کی ہے کہ کہ 2019 کے نیب آرڈیننس میں نئی ترامیم پیش کی جائیں تاکہ ایک نیا نیب بل پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں متعارف کروایا جا سکے ۔
Leave a Reply