
عمران حکومت اگر یہ پانچ سال پورے کر گئی تو اگلے پانچ سال بھی پی ٹی آئی کے ہونگے۔۔۔۔۔ بڑا دعویٰ کردیا گیا
لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار منصور آفاق اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2018 کے الیکشن کے بعد عمران خان کی صورت میں چمن میں جودیدہ ور پیدا ہوا، اس کی کامیابی اور ناکامی کا دار و مدار بھی وزیر اعلیٰ پنجاب پر ہے کیونکہ یہ تینوں صوبوں سے بڑا ہے۔
ابھی تک تو یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ عمران خان کے سیاسی گلستان کا یہ پھول سیاست کی تپش میں نکھرتا چلا جا رہا ہے۔میں نے گزشتہ ڈھائی سالوں میں عثمان بزدار کی کارکردگی پرکڑی نگاہ رکھی ہے۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہو رہا کہ جس دن پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کے پانچ سال پورے ہوںگے تو عثمان بزدارپاکستان کے تمام وزرائے اعلیٰ میں سب سے بہترین ثابت ہوںگے، کپتان کا بھی یہی ماننا ہے، جو کہ بلاشبہ درست اندازہ ہے۔ ہاں البتہ اگر اسی نیک نیتی اور لگن کے ساتھ وہ دن رات ایک کرتے رہے تو اگلے الیکشن تک ان کے سیاہ بالوں میں چاندی ضرورآجائے گی۔ ان شاءاللہ یہی چاندی غریب کی چاندی بنے گی۔ پاکستان کے ہر راستے میں روشنی ہو گی ، پھول ہوںگے۔تبدیلی ضرور آئے گی۔ مہنگائی کا عفریت جلددم توڑ جائے گا۔خوابوں کو تعبیر ملے گی۔ اپوزیشن کی پریشانی درست ہے۔ لوگ درست کہتے ہیں کہ عمران خا ن کی حکومت اگر پانچ سال پورے کرےگی تو اگلے پانچ سال بھی اسی کے ہوںگے۔
Leave a Reply