براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کا سربراہ کس سابق جج کو مقرر کردیا گیا ؟ تازہ ترین خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے سابق جج شیخ عظمت سعید کوبراڈ شیٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے،وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نےاپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملہ پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ ہونگے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری

نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے ، اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کمیٹی کے باقی ممبران کا تقررجسٹس عظمت سعید کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.