
جسٹس (ر) عظمت سعید کی براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کے طور پر تقرری ۔۔۔۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا حیران کن رد عمل سامنے آگیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) براڈ شیٹ تحقیقات کا معاملہ مزید گھمبیر ہوگیا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کو کمیٹی کا سربراہ بنانے کی پر زور مخالفت کر دی۔براڈ شیٹ تحقیقات کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں تناؤ شدت اختیار کرگیا۔ ن لیگ نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی
تقرری مسترد کر دی۔ سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سے تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب ہمت کر کے قوم کو صحیح بتائیں کہ آپ کو این آر او چاہیے، سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سے ہی تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے، جسٹس (ر) عظمت سعید شوکت خانم ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے رکن ہیں، عمران صاحب نے ثابت کر دیا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے نیچے کوئی بھی شفاف، آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات نہیں ہو سکتی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ تقرری دراصل عمران صاحب اور ان کی حکومت کی بدنیتی ہے، نیب بطور ادارہ براڈ شیٹ سے پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات کا ملزم ہے، یہ معاہدہ ہی پاکستانی عوام کو پہنچنے والے 10 ارب روپے کے نقصان کی وجہ بنے، قوم اپنی کمائی لوٹنے اور لٹانے والوں کا احتساب چاہتی ہے ، منتخب وزیر اعظم کے خلاف جے آئی ٹی کے ہیرے تلاش کرنے اور ان کی نگرانی کے کردار کو کیسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے ؟۔
Leave a Reply