“مجھے میرا سامان بھی نہیں لینے دیا” عہدے سے علیحدگی کے بعد رمیز راجہ کا بیان آگیا

لندن(ویب ڈیسک) اکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے اپنی برطرفی کے بعد پہلی مرتبہ اس بارے کھل کر بات کی اور کہا کہ انہوں نے کرکٹ بورڈ میں ایسا کیا کہ مجھے میرا سامان بھی نہیں لینے دیا، صبح یہ 17 بندے دندناتے پھر رہے تھے جیسے کوئی ایف آئی اے کا چھاپہ پڑ گیا ہے۔ بی بی سی اردو کے

مطابق یوٹیوب چینل پر گفتگو میں اپنے دور کے اچانک خاتمے کے حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اس سے انھیں ’چبھن اور درد ہوا۔‘رمیز راجہ کا کرکٹ کمنٹری میں واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھی کہنا تھا کہ پی سی بی انھیں واپس نہیں آنے دے گا۔ سوالات کے جواب دیتے ہوئے رمیز کا کہنا تھاکہ یہ کھیل کرکٹرز کا ہے، یہ کرکٹرز کی پلیئنگ فیلڈ ہے، یہاں پر باہر سے جب آ کر لوگ حملہ کرتے ہیں اور پھر سمجھتے ہیں کہ آپ جو کام کر رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں، ایک بندے کو لانے کے لیے آپ نے پورا آئین بدل دیا۔ ان کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے، یہ میں نے دنیا میں کہیں ہوتے ہوئے نہیں دیکھا، ایک طور طریقہ ہوتا ہے اور وہ بھی سیزن کے درمیان، آپ نے چیف سیلیکٹر بدل دیا، انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہوئی ہے، آپ لوگوں کو عزت کے ساتھ روانہ کرتے ہیں۔‘ سابق چیئرمین کاکہناتھاکہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہوئی ہے یہ میرا پلیئنگ فیلڈ ہے، آپ کو چبھن اور درد ہوتا، کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ کوئی مسیحا آ گیا ہے جو پتا نہیں کرکٹ کو کہاں سے کہاں لے جائیں گے۔ یادرہے کہ نجم سیٹھی نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’رمیز ایک آزاد آدمی ہیں اور اگر انھیں کسی موڑ پر بھی کمنٹری کے لیے منتخب کیا جاتا ہے تو ہم بالکل مخالفت نہیں کریں گے، رمیز راجہ صاحب کو کسی صورت میں بھی نہیں روکا جائے گا، میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں، مجھے احساس ہے کہ ان پر کس قسم کا دباؤ تھا، میرے بارے میں، تو وہ ان کی غلطی نہیں۔‘ خیال رہے کہ رمیز راجہ کو گذشتہ ہفتے وزیرِ اعظم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے ذریعے برطرف کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں ایک 15 رکنی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.