پنجاب حکومت کا پہلا بڑا سرپرائز!!! لیگی ایم این اے گرفتار

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف کو گرفتار کرلیا۔ ساہیوال کے حلقہ 161 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف پر 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلے سرکاری اراضی جعلسازی کے ذریعے محمد سلیم پٹواری

اور ریاست علی گرداور سے مل کر جعلی گرداوری بنا کر اپنے قبضے میں رکھنے کا الزام ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے الزام ثابت ہونے پر لیگی رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے ایک فرضی شخص شریف احمد ہاشمی کو جعلی الاٹی ظاہر کرکے سرکاری رقبے پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کرکے مقدمہ نمبر 18/22 درج کرلیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہم جب بھی اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا کہتے ہیں، وہ بھاگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل ہمارے ارکان قومی اسمبلی کااجلاس کے پی ہاؤس میں ہوگا ۔ ہم تو استعفوں کی تصدیق کے لیے جائیں گے۔ دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر کی عدم موجودگی کے باوجود اسپیکر آفس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس کل کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، جس میں پارٹی چیئرمین عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کریں گے۔ خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی اپنے استعفوں کی منظوری سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے۔ قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ تحریک انصاف کا استعفوں کی تصدیق کے لیے کل قومی اسمبلی جانے کا پلان ایک بار پھر ملتوی ہوگیا اور یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی ارکان کل خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں بھی جمع نہیں ہوں گے، جہاں پارٹی چیئرمین عمران خان نے کل خطاب کرنا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.