
ہم نے براڈ شیٹ کو بھاری رقم کی ادائیگی کیوں کی ؟ وزیراعظم عمران خان کا اہم بیان سامنے آگیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ براڈ شیٹ کے معاملے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں‘ یہ معاہدہ پرویز مشرف نے کیا تھا‘ معاہدے کے تحت حکومت کو رقم دینا تھی، اگرادائیگی نہ کرتے توایک دن کا سود 5 ہزار پاؤنڈ ( 11لاکھ روپے) دینا پڑتا۔راوی منصوبہ لاہور کے عوام کے لیے
سماجی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہم ہے۔ پاکستان میں سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، حکومت بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیوں کو سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ظہبی گروپ کے وفدسے گفتگو ‘راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے سے متعلق جائزہ اجلاس اور ایک انٹرویو میں کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہناتھاکہ براڈ شیٹ نے نواز شریف کے 800 ملین ڈالرز کے اثاثے ڈھونڈ کر نکالے، اس پر عدالت نے کہا کہ واقعی نوازشریف کے اثاثے تھے۔پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس بدنیتی پرمبنی ہے، الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے۔ بجلی کی قیمت اس لیے بڑھائی کہ ملک پر مزید قرضےنہیں چڑھا سکتے ۔
Leave a Reply