
بریکنگ نیوز: بھارت سعودی عرب سے ناراض ، وجہ کیا بنی ؟ تازہ ترین خبر
نئی دہلی(ویب ڈیسک) ایک طرف کرونا کی وبا کے بعد انڈیا کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے تو وہیں ملک میں پٹرول، ڈیزل اور دیگر توانائی کے ذرائع کی مانگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔مگر اب جب کہ سعودی عرب کی قیادت میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے اعلان کیا ہے
کہ وہ تیل کی پیداوار میں کمی کرنے والے ہیں جو اس بحالی میں رخنہ ڈال سکتی ہے۔معاشی ترقی کیلئے انڈیاکو نہ صرف پٹرول اور ڈیزل کی بلا رکاوٹ ترسیل چاہیے بلکہ کم قیمت پر بھی درکار ہے کیونکہ انڈیا ایک ایسا ملک ہے جو اپنی تونائی کی ضروریات میں سے 80 فیصد درآمد کرتا ہے۔امریکہ اور چین کے بعد انڈیا دنیا میں خام تیل کا تیسرا بڑا صارف ہے۔اس ہفتے سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ بیرل کمی کریگا اور دیگر اوپیک ممالک نے بھی یوپیہ پیداوار میں9 کروڑ 70 لاکھ بیرل کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انڈیا کیلئے یہ بری خبر ہے۔ انڈیا اس اعلان سے خوش نہیں ہے اور یہی بات ملک کے وزیرِ تیل و گیس دھرمندرا پردھان نے ایک پریس کانفرنس میں کی ہے۔بعد میں انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ’’میرا اصرار منصفانہ قیمتوں پر ہے جو صارفین اور تیل پیدا کرنے والوں دونوں کے مفاد میں ہے۔ پیداوار میں کمی عالمی معاشی بحالی کا شاید بہترین طریقہ نہیں ہے‘‘۔
Leave a Reply