پنجاب تو ترقی نہیں کر رہا البتہ عثمان بزدار کے رشتہ دار ضرور اوپر جا رہے ہیں ۔۔۔۔ عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ پنجاب پر بڑا الزام

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتے ہیں کہ بزدار صاحب! پنجاب نہیں آپ کے رشتے دار اور فرنٹ مین ترقی کر رہے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے یہ بات کہی ۔

انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب! آپ نے کونسی دودھ اور شہد کی نہروں کی کھدائی کرائی ہے، آپ باقاعدگی سے اپنی واٹس ایپ کلاسز لیں۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا ہے کہ بزدار صاحب! آپ کے کچھ وزیر آپ کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، ان کے لیے چلہ کاٹیں۔عظمیٰ بخاری کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام آج شہباز شریف کی گڈ گورننس اور مینجمنٹ کو یاد کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.