
جس دن لاہور قلندرز نے پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کی ، اس دن پورا پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا کا تہلکہ خیز اعلان
کراچی (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ جس دِن لاہور قلندر پاکستان سپر لیگ کا ٹورنامنٹ جیتے گی اس دِن پورا پاکستان جشن منائے گا۔ ہم یہ ٹورنامنٹ ہارتے ضرور رہے ہیں لیکن ساتھ ہی عوام کے دِل بھی جیتے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نجی ٹی وی چینل
کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے رانا عاطف کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا۔ کھلاڑیوں کو مناسب عزت اور پیسہ دے کر سٹے بازی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شاہین شاہد آفریدی، حارث رؤف اور دلبر حسین لاہور قلندرز ہی نے متعارف کرائے۔ ایک اور سوال کے جواب میں عاطف رانا نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت فواد رانا سے بڑی کوئی مشہور شخصیت نہیں ہے۔ فی الوقت وہ اس لئے کم نظر آرہے ہیں کیونکہ اُن کی مونچھیں چھوٹی ہوگئی ہیں جسے وہ دوبارہ بڑی کررہے ہیں۔ دیگر دلچسپ سوال و جواب بھی اس شو کا حصہ ہیں۔
Leave a Reply