
بریکنگ نیوز: سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ،مگر کن شرائط پر ؟ جانیے
لاہور(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی حکومت کی پنجاب میں مسلم لیگ (ق) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ، سینیٹ کی ایک سیٹ مسلم لیگ(ق) کو دینے پر آمادہ ۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے درمیان سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر
بھی بات چیت ہوئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کی ایک سیٹ مسلم لیگ (ق) کو دی جائیگی اور اس حوالے سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان معاملات پر اتفاق رائے بھی ہو گیا ہے۔ پنجاب میں سینیٹ کی ایک سیٹ پر کم از کم 48ووٹ درکار ہیں اور مسلم لیگ (ق) کے پاس پنجاب اسمبلی میں صرف 10ووٹ ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ( ق) کی جانب سے کامل علی آغا مضبوط امیدوار ہیں۔
Leave a Reply