
پنجاب کے اہم شہر سے (ن) لیگی ووٹ بنک کا صفایا ۔۔۔۔ بڑی سیاسی شخصیات کا تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان
گو جرانوالہ(ویب ڈیسک ) عمران حکومت کو ہٹانے کے لیے مخالفین کی تمام چالیں ناکام ، پیپلز پارٹی ، (ن) لیگ اور مولانا فضل الرحمٰن و دیگر شرمندگی حاصل کر چکے ، اب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا نعرہ لگانے والوں کو بھی منہ کی کھانا پڑے گی ۔
ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکر ٹری رضوان اسلم بٹ نے حیدری روڈ 2نمبر بازار میں مسلم لیگ (ن)کی سرکردہ شخصیات عمر شہزاد بٹ المعروف مٹھو بٹ،حاجی مدثر مہر،عبداﷲزین شاہ،حاجی عبدالرئوف،ندیم بٹ، مدثر جٹ، عید محمد خان، رانا غلام سرور،استاد طارو کمبوہ اوربلو کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر کیا ۔
Leave a Reply