ندیم افضل چن نے جس دن تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ، اس دن یوسف رضا گیلانی نے کیا تاریخی جملہ کہا تھا ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار فاروق عالم انصاری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ندیم افضل چن منڈی بہائو الدین کے ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ انہیں’’ سیاسی نجیب الطرفین‘‘ یوں کہہ سکتے ہیں کہ یہ’’ نانکے دادکے‘‘دونوں اطراف سے اہم سیاسی خاندانی ہیں۔ انکے دادا نے 1936ء میں الیکشن میں حصہ لیاتھا۔

سارا خاندان بھٹو کا جیالاہے۔ خود زمانہ طالب علمی سے پیپلز پارٹی میں ہیں۔ پھر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب بھی ہوئے ۔ حیثیت داراتنے کہ انکی تحریک انصاف میں شمولیت پر یوسف رضا گیلانی نے یوں تبصرہ کیا’’عمران خان نئے پاکستان کی تعمیر ہمارے ہی مستریوں سے کروا رہے ہیں‘‘۔ندیم افضل چن تحریک انصاف میں شمولیت پر اپنی خاندانی وضع داری بھولے نہیں۔ شمولیت کی گھڑی اس سکہ بند جیالے نے پیپلز پارٹی چھوڑی ، بھٹو کو نہیں چھوڑا۔ انہوں نے بھٹو کا مرثیہ پڑھا۔ پیپلز پارٹی کا نوحہ سنایااور روٹی کپڑے مکان کاذکر بھی کیا۔ یہ جیالے ووٹ بینک کے تقاضوں کے باعث تحریک انصاف میں پہنچ ضرور گئے لیکن کامیاب ہو کر اسمبلی نہ پہنچ سکے۔ عمران خان نے انہیں مشیر بنالیا۔ کیبنٹ کے ہجوم عاشقاں میں یہ اتھرے اور بپھرے جاٹ من مرضی برتتے رہے۔ عمران خان نامعلوم وجوہات کے باعث ہزارہ کان کنوں کی میتوں کی تدفین سے پہلے تعزیت کیلئے کوئٹہ جانے سے انکاری تھے ۔ اپنے جماعتی قائد کا یہ رویہ چن جی کو پسند نہ تھا۔ انہوں نے ٹویٹ کردی !!میں شرمندہ ہوں ‘‘۔یہ ٹویٹ عمران خان کے رویے سے ان کی لا تعلقی کا اظہار تھا۔ اس ٹویٹ کی اہمیت جمہوریت کیلئے ریپبلکن پارٹی کے ٹرمپ کے مواخذہ کے حق میں ووٹ ڈالنے والے اراکین سے کم نہیں۔ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے حالات امریکہ سے کہیں مختلف ہیں۔اب چن جی کے سیاسی مستقبل کا ہو گا کیا؟ سہاگن وہی ہے جسے پیا چاہے ۔ ہماری جمہوریت میں پیا ، سیاسی جماعتی سربراہ ہوتا ہے اور و ہ ہر طرح اپنی مرضی کا مالک ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.