بریکنگ نیوز: پاکستانی نژاد خاتون کو جوبائیڈن کے نئے امریکہ میں شاندار عہدہ دے دیا گیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) نئے امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستانی اور بھارتی بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں لیکن زیادہ تعداد بھارتی شہریوں کی ہے اور تقریبا 20 بھارتی نژاد امریکی شہری جوبائیڈن کی ٹیم میں کلیدی عہدوں پر فائز ہیں جبکہ پاکستانی امریکن صائمہ محسن

ریاست مشیگن میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی امریکن صائمہ محسن ریاست مشیگن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر ٗ وہ امریکہ کی پہلی مسلم خاتون امریکن ہیں جو اس منصب پر فائز ہوئی ہیں۔وہ اگلے ماہ یہ منصب سنبھالیں گی۔امریکہ میں جوبائیڈن کی انتظامیہ میں 20 بھارتیوں کو اہم عہدو ں پر فائز کیا گیا ہے جس میں دو کشمیری بھی شامل ہیں۔پاکستانی نژاد امریکن علی زیدی ماحولیات کے مشیر ٗ سلمان احمد خارجہ پالیسی ٹیم کا حصہ مگر نئے امریکی صدر کے ارد گرد بھارتیوں کی تعداد پاکستانیوں سے کہیں زیادہ ہے۔ پاکستان کیلئے بائیڈن حکومت کا رویہ کیا ہو گا۔ ؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.