مریم نواز کیپٹن صفدر کے بھائی سے استعفیٰ نہیں لے سکے اور کسی سے کیا لے گی ؟ اپوزیشن کے اجتماعی استعفوں پر جاندار سوال اٹھا دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے کہنے پر کوئی استعفی نہیں دے گا وہ کیپٹن صفدر کے بھائی سے استعفی نہیں لے سکیں۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن استعفوں کا وقت کبھی نہیں آئے گا۔

پی ڈی ایم خود ایک کڑے وقت سے گزر رہی ہے۔ اپوزیشن اسی تنخواہ پر کام کرتی رہے گی۔ ان کے جلسوں میں عوام نے کوئی دل چسپی نہیں لی۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے کہنے پر کوئی استعفی نہیں دے گا ۔مریم نوازاپنے شوہر کے بھائی سے استعفی نہیں لے سکیں۔ آئی ٹی کے وزیر سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر خطاب کے لیے اپوزیشن رہنماوں کو ٹیبلٹ فراہم کیے جائیں.فواد چوہدری نے کہا کہ ان کا وقت ختم ہوچکا ہے، یہ پرانے زمانوں کے لوگ ہیں۔ سیاست آگے بڑھ گئی، یہ لوگ بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ہر تین ماہ بعد استعفوں کی تاریخ اب مذاق بن گئی۔آصف زرداری، نواز شریف ماضی کا قصہ ہیں، اب نئی سیاست کا دور ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.