پاکستان کی مشہور خوبصورت خواجہ سرا نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک کی مشہور اور خوبصورت خواجہ سرا ماڈل و اداکارہ رمل علی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ،ویلفیئر ونگ کی رکنیت ملنے پر رمل علی کا کہنا ہے کہ اپنے جیسوں کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گی۔حال ہی میں افسوسناک واقعہ کا سامنا کرنے والی رمل علی نے

تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی، رمل علی کو پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کی رکنیت مل گئی۔رمل علی کو ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت بھی دی گئی ہے، اداکارہ کو دونوں اداروں میں صنفی تفریق کے لیے صدر کا معاون تعینات کیا گیا ہے۔رمل علی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے، اپنی کمیونٹی کے افراد کی بہتری کے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.