
مادھوری ڈکشٹ کو اپنے شوہر کی کونسی بات سب سے زیادہ پسند ہے ؟ خود بتا دیا
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو اپنے شوہر میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے، اس حوالے سے انھوں نے سوشل میڈیا پر بتادیا۔ بالی ووڈ کی اداکارہ سوشل میڈیا بہت سرگرم رہتی ہیں اور اپنے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حسین لمحات کو شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اس مرتبہ انھوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک چھوٹی ویڈیو شیئر کی جس میں انھیں کچھ سوالات کے جوابات دیے۔ ایک سوال ان سے ان کے پسندیدہ کھانے سے متعلق پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ اسے مہاراشٹر کے کھانے پسند ہیں۔ مادھوری سے ایک سوال یہ بھی پوچھا گیا کہ انھیں حالیہ دیکھی ہوئی فلموں میں سے سب زیادہ کونسی پسند ہے تو انھوں نے بتایا کہ اداکارہ نے کہا کہ انھوں نے حال ہی میں نیٹ فلیکس کی سیریز دی کوئین گیمبٹ دیکھی جو انھیں بہت پسند آئی۔ مادھوری سے ان کے شوہر کے بارے میں سوال کیا گیا کہ انھیں اپنے شوہر شری رام نین میں سب زیادہ کیا اچھا لگتا ہے تو انھوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’سب کچھ‘، لیکن انھوں نے مزید کہا کہ ان کی ایمانداری انھیں سب سے زیادہ پسند ہے۔
Leave a Reply