
شادی کے بعد بختاور بھٹو زرداری کی سوشل میڈیا پوسٹ : جس نے دیکھی سحر زدہ رہ گیا
کراچی (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔تین روز قبل محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دلکش تصویر شیئر کی ہے۔
بختاور بھٹو کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر اُن کے نکاح کی تقریب کی ہے۔مذکورہ تصویر میں بختاور بھٹو عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور چہرے پر گھونگھٹ بھی ڈالا ہوا ہے۔بختاور بھٹو نے اپنی خوبصورت تصویر کے کیپشن میں اپنے نکاح کے دن کی تاریخ درج کی۔خیال رہے کہ بختاور بھٹو نے اپنی شادی کے بعد انسٹاگرام پر یہ پہلی پوسٹ شیئر کی ہے اس سے قبل آخری تصویر اُنہوں نے اپنی سالگرہ کے دن پوسٹ کی تھی۔بختاور بھٹو کی اس پوسٹ کو انسٹاگرام صارفین خوب پسند کر رہے ہیں جبکہ اس نوبیاہتے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔


Leave a Reply