اگلے 2 سے 3 دن پاکستان کے کن شہروں میں شدید سردی اور بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پربارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

منگل کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ خطہ پوٹھوہار میں شام اور رات کے دوران ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اس دوران مری اور گلیات میں ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔ نارووال، سیالکوٹ اورحافظ آباد میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔ کل سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کل مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم شام اور رات میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔کل خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ چترال ، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، دیر، ایبٹ آباد، سوات، کرم اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.