ایک دن بشریٰ بی بی نے میرا وزن چیک کیا تو ۔۔۔۔۔۔ کل ٹیلی فون پر شہریوں کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کیا دلچسپ انکشاف کیا ؟ جانیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے عوام سے ٹیلی فونک بات کر تے ہوئے ایک سوال پر اپنے وزن بڑھنے کا اعتراف کرلیا ۔وز یر اعظم سے سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک کالر نے صحت کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو

تب میرا وزن کبھی بھی 185پاونڈ سے اوپر نہیں گیا،ابھی بشریٰ بیگم نے ویٹ مشین پر میرا وزن چیک کیا تو یہ اب 200پاونڈ تک پہنچ گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو باقاعدگی سے ایکسر سائز کرتا تھا اب مجھے آٹھ آٹھ گھنٹے کرسی پر بیٹھ کر کام کرنا پڑتا ہے اس لیے ایکسر سائز کا وقت کم ملتا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ انسانی جسم اللہ کی نعمت ہے ،اگر ہم اس نعمت کا خیال رکھیں گے تو جسم کو بیماری نہیں ہوگی ،اگر کوئی ایکسر سائز نہیں کرے گا اور کھانا کھاتے ہوئے اپنے جسم کا خیال نہیں رکھیں گے تو مسئلے مسائل پیدا ہونگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.