
مشہور پاکستانی سیاستدان نے 21 سالہ خوبرو لڑکی کے ساتھ شادی کر لی
کوہاٹ (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر سید افتخار حسین گیلانی نے 21 سالہ دوشیزہ سے شادی کرلی۔گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر افتخار گیلانی کی دوسری شادی کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سید افتخار حسین گیلانی کی عمر 80 برس ہے، وہ 1940 میں کوہاٹ میں پیدا ہوئے تھے
جبکہ ان کی دلہن ان سے 59 برس چھوٹی یعنی 21 سال کی ہے۔خیال رہے کہ افتخار گیلانی نے 1970 میں بطور آزاد امیدوار پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا تھا جس کے بعد وہ پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے۔ سنہ 1988 میں وہ بینظیر بھٹو کی پہلی حکومت میں بطور وزیر قانون خدمات سرانجام دیتے رہے۔ سید افتخار گیلانی نے 2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم انہوں نے اگلے ہی سال 2012 میں پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ جوائن کرلی تھی۔



Leave a Reply