پی ٹی آئی کے 25 ارکان اسمبلی کے پیپلز پارٹی سے رابطے ۔۔۔ایک ہفتے میں تحریک انصاف حکومت ختم ہونے کی وارننگ جاری

کراچی ( ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی اور شازیہ مری نے کہا ہے کہ سلیکٹرز سیاستدانوں کو سیاست کرنے دیں، سلیکٹرز ان پر سے ہاتھ ہٹا دیں تو ایک ہفتے میں ان کی حکومت ختم ہوگی، پی ٹی آئی کے 25 ایم پی اے ہم سے رابطے میں ہیں،بلاول بھٹو نے آئینی

طریقے سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم پارلیمنٹ میں رہ کر ان کا مقابلہ کریں گے، اس بات پر تمام اتحادی جماعتوں کو راضی کیا ہے۔،ہم کسی کی پارٹی نہیں توڑنا چاہتے۔ ۔سندھ کے دعوے داروں نے مردم شماری پر مک مکاکر لیایہ کھلی منافقت ہے۔ پیر کو کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمیں 2008 میں جب ملک ملا تو بہت مشکل وقت تھا، آٹے چینی کا بحران تھا دہشت گردی عروج پر تھی،جب صدر زرداری آئے تو ہم نے حالات بہتر کیے،ہم نے آئین کو اچھے طریقے سے بحال کیا،جبکہ عمران خان کے پاس اس ایک ہی بات ہے کہ میں این آر او نہیں دوں گا اس کے علاوہ کوئی بات نہیں۔پی پی رہنما نے کہاکہ موجودہ حکومت کے بے شماروعدے ہیں، پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں لیکن لوگوں کو بے گھر کر کے اپنا گھر ریگولرائز کر لیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.