تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ نامنظور۔۔۔ بڑے احتجاج کا اعلان کردیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف منی ٹرک ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کردیا۔تنظیم کے رہنماؤں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

جس کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے اضافہ کردیا گیا، ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 88 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا مطلب مہنگائی کا طوفان برپا کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.