
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر بڑی پابندی عائد کر دی
جدہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے بدھ سے پاکستان سمیت 20 ممالک کے مسافروں پر عارضی سفری پابندی عائد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ اقدام کورونا وائرس کی عالمی وبا کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔سعودی حکام کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان، برطانیہ، جرمنی، انڈیا، آرجنٹینا،
سویڈن، فرانس، مصر، جاپان اور دیگر کچھ ملکوں کے مسافروں کے سعودی عرب داخلے پر عارضی پابندی رہے گی۔ان ممالک سے آنے والے سعودی شہریوں اور سفارتکاروں کو 15 روز قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق تین فروری یعنی آج رات رات 9 بجے کو ہو گا۔پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے اطلاق سے قبل پی آئی اے کی پروازیں سیالکوٹ، دمام، ملتان تا مدینہ اور اسلام آباد تا ریاض معمول کے مطابق چلیں گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کو واپس لانے کے لیے پروازیں جاری رکھی جائیں گی۔‘’جو مسافر پاکستان تا سعودی عرب پروازوں پر بُک تھے ان کی بکنگ پابندی کے خاتمے تک ملتوی کی جا رہی ہیں۔ پابندی ختم ہوتے ہی تمام بکنگ کو پہلی پروازوں پر بحال کر دیا جائے گا۔‘پی آئی اے نے تمام مسافروں سے درخواست کی ہے کہ مزید معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کے لیے پی آئی اے سے رابطے میں رہیں۔
Leave a Reply