اچھا تو یہ بات تھی : وزیراعظم عمران خان پچھلے کچھ ہفتوں میں چوہدری برادران کے بہت زیادہ قریب کیوں ہوئے ؟ سہیل وڑائچ کا تہلکہ خیز تبصرہ

کراچی (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ عمران خان اور اپوزیشن دونوں کیلئے ہی سب اچھا نہیں،صوبائی وزیر خیبرپختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہوجائے اس کے بعد تحقیقات کرلی جائیں،

سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پنجاب میں زیادہ خطرہ ہے اسی لئے عمران خان نے چوہدریوں کو زیادہ قریب کیا ہے،سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ عمران خان اور اپوزیشن دونوں کیلئے ہی سب اچھا نہیں ہے، عمران خان کے پاس ایسی ٹھوس دستاویزات موجود ہیں اگر وہ منظرعام پرلے آئیں تو پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہوجائے گا لیکن مجبوریوں کی وجہ سے وہ انہیں سامنے نہیں لاسکتے، اسی طرح اپوزیشن کے معاملات کس کے ساتھ چل رہے ہیں وہ بھی نہیں بول سکتی، عمران خان نے پچھلے دنوں ہلکا سا اشارہ دیتے ہوئے دو ملکوں کا ذکر کیا لیکن کہا میں ان کا نام نہیں بتاسکتا، ہمیں دعا کرنی چاہئے پاکستان میں نظام صحیح طرح چلتا رہے، نظام کو اندر سے ہی نہیں پاکستان کے باہر سے بھی خطرات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.