مریم کا آر پار دیکھ لیا ، اب ہم بتائیں گے استعفے کیا ہوتے ہیں اور کیسے دیے جاتے ہیں ۔۔۔ (ن) لیگی صفوں میں بغاوت ، نامور ارکان اسمبلی کا بڑا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک)اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے 4باغی ارکان پنجاب اسمبلی ایک بار پھر اپنی قیادت کے خلاف صف آراء ہوگئے۔میاں جلیل شرقپوری ، نشاط ڈاہا ، فیصل نیازی اور اشرف انصاری کا کہنا ہے کہ مریم کا آرپار دیکھ لیا، استعفیٰ دکھائیں ہم بھی دیدیں گے۔ فضل الرحمٰن اسمبلیوں سے سینیٹر بن جائیں گے

تو سب حلال ہوجائیگا۔مسلم لیگ ن کے چاروں باغی ارکان نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور اپنی قیادت سے گلے شکوے کرتے ہوئےکہا کہ نوازشریف نے ثابت کیا کہ وہ قیادت کے اہل نہیں رہے بلکہ کبھی تھے ہی نہیں، نواز شریف کسی اچھی قیادت کیلئے راستہ چھوڑ دیں ،ہم استعفے دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ مریم نواز ودیگر اراکین کے استعفے سامنے لائیں اور استعفے دے کر اپنی بات سچ ثابت کریںایک طرف استعفے اوردوسری طرف سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی بات کرتے ہیں ،انہی اسمبلیوں سے مولانا صاحب سینیٹر بن جائیں گے تو پھر سب حلال ہوجائے گامریم نواز کا آر یاپار سب نے دیکھ لیا ۔لاہور کے جلسے نے ثابت کر دیا کہ ان کے بیانیے کوعوام میں پذیرائی نہیں ملی ،ہم نے اس ملک اور پارٹی کے لئے اپناخون دیاہے۔جس پارٹی کے لیے خون دیا اس پر اب میاں صاحب آپ کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔نواز شریف نے جو اداروں کے خلاف باتیں کیں وہ ان کی کم سمجھی تھی ،اداروں کے خلاف لڑائی و محاذ آرائی حل نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.