
پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے تیار ، مگر کس مہینے میں ؟ تازہ ترین خبر
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت صوبے میں اگست کے مہینے میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے تیار ہے، اس حواسے سے سپریم کورٹ کو بھی آگاہ کردیا۔ ملک میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا معاملے میں پنجاب حکومت نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیا۔سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب
کی جانب سے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا۔اپنے جواب میں پنجاب حکومت نے لکھا کہ صوبائی حکومت اگست میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے تیار ہے۔پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کے جواز میں زیرِ سماعت مقدمے کا حوالہ بھی دیا۔جواب میں کہا گیا کہ بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کا ایک مقدمہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے سے متعلق جواب پہلے ہی جمع کرواچکے ہیں۔پنجاب حکومت کے اس تحریری جواب میں کہا گیا کہ معزز عدالت مذکورہ کیس کا ریکارڈ طلب کر سکتی ہے، بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے سے متعلق کیس کی چار سماعتیں ہو چکی ہیں۔جواب میں کہا گیا کہ اگر مناسب ہو تو سپریم کورٹ یہ کیس بھی بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کو بھیج دے۔
Leave a Reply